ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: 1505لیٹر اسپرٹ سمیت غیر قانونی سپلائی کرنےو الی سواری ضبط : دو گرفتار

کاروار: 1505لیٹر اسپرٹ سمیت غیر قانونی سپلائی کرنےو الی سواری ضبط : دو گرفتار

Wed, 27 Jul 2022 20:33:30    S.O. News Service

کاروار:27؍ جولائی(ایس اؤ نیوز) منگل کی علی الصبح 2بجے کے قریب آئچر کمپنی کی گوڈس سواری میں 35لیٹر کے 43کیانوں  میں کل 1505لیٹر اسپرٹ کو ہارپک کارٹون کے باکس میں غیر قانونی طورپر سپلائی کئے جانے کےدوران ایکسائز محکمہ کے افسران نے چھاپہ مارکر اپنی تحویل میں لینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیرقانونی اسپرٹ سپلائی معاملے میں تمل ناڈوریاست کے کرشناگری ضلع پوچنپلی تعلقہ کے شری ناتھ پیری ینن اور ناگپٹنم ضلع کلویلور تعلقہ کے سنتھل کمار آروموگم نامی ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ سواری میں سپلائی کی جارہی 90300روپئے مالیت کی اسپریٹ ، 885305روپئے مالیت کے ہارپک کارٹون باکس اور 12000000روپئے مالیت کی سواری سمیت کل 2175605 روپئے مالیت کے سامان ضبط کرلئے گئے ہیں۔ سواری کے مالک کا پتہ لگانے میں ایکسائز محکمہ جٹاہواہے۔ معاملے کو لےکر کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔ چھاپہ ماری میں ایکسائز محکمہ کے افسران سمیت عملہ شریک تھا۔  


Share: